• news

نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر رگبی کا تیسری بار ورلڈ چیمپئن بن گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔جنوبی افریقہ نے ارجنٹائن کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کوسترہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے شکست دی۔نیوزی لینڈ پہلا ملک ہے جس نے تیسری بار رگبی کا ورلڈ کپ جیتاہے۔نیوزی لینڈ نے 1987ء اور 2011ء میں میگا ایونٹ جیتا تھا۔جنوبی افریقہ نے ارجنٹائن کو تیرہ کے مقابلے میں چوبیس پوائنٹس سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن