اداکارہ میرا صحافیوں کو بھی چکما دے گئی
اسلام آباد (آن لائن) خبروں میں زندہ رہنے والی اداکارہ میرا اس بار صحافیوں کو بھی چکما دے گئی اسلام آبادپریس کلب میں صحافیوں کو گھنٹوں انتظار کرانے کے باوجود نہ آئیں۔ میرا کی نئی آنے والے فلم (دی ریبل) کا یونٹ ہی ان کی نئی فلم کی تشہیرکے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتا رہا۔فلم ڈائریکٹر تیمور شیرازی ‘ پروڈیوسر میسم علی نے صحافیوں کو نئی آنے والی فلم ’’دی ریبل‘‘ کے حوالے سے آگاہ کیا۔