گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ تیسری بار محسن ظفر کے نام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 32 ویں ملت ٹریکٹر گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ کے محسن ظفر نے تیسری مرتبہ جیت لیا۔ تیمور شبیردوسرے جبکہ نجم حفیظ تیسرے نمبر پر رہے۔ لیفٹیننٹ کرنل جمیل خالد نے ہول ان ون جبکہ میجر (ر) علی مالک نے ایگلز کا ایوارڈ حاصل کیا۔ امیچورز گراس کیٹگری میں زوہیب آصف پہلے، وزیر علی دوسرے جبکہ ہ فخر امام تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئر نیٹ میں لیفٹیننٹ کرنل وقار احمد پہلے، عرفان راجہ دوسرے جبکہ کرنل سلمان اسلم تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئرز گراس میں جاوید اے خان پہلے، ونگ کمانڈر عمر خان دوسرے اور عمران احمد تیسرے نمبر پر رہے۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔