انووگ نے پولو ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انووگ نے اڈویسیو کو شکست دیکر پولو ان پنک پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل معرکے میں انووگ نے یکطرفہ مقابلے میں اڈیسیو کو ساڑھے تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تیمور معاز خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت چھ گول سکور کیے۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ فاتح ٹیم کو یادگاری ٹرافی دی گئی۔