سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دیدی
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تین ون ڈے میچوں کے سیریز کے پہلے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے 26اوورز میں8وکٹوں پر159رنز بنائے ۔کپتان جیسن ہولڈر نے 13گیندوں پر 36رنز بنائے ۔سری لنکا کو 163رنز کا ہدف ملا جو اس نے 9وکٹوں پر پورا کر لیا۔ تلکارتنے دلشان نے 32گیندوں پر 59رنز بنائے۔نارائن نے تین جبکہ براتھا ویٹ اورکارٹر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ دلشان کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔