• news

پاکستان سٹریٹیچک پاٹنر ہے: مسئلہ کشمیر موقف کی بھر پور حماعت کرتے ہیں :صدر آزربھائیجان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقیف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی سنیٹروں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ گروپ کی قیادت سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ سنیٹر مشاہد حسین سید نے کیا۔ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان دونوں سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔ آذربائیجان کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نوگورنو کاراباخ کے تنازعہ پر آذربائیجان کے موقف کا حامی ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے صدر ممنون حسین کے دورہ آذربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صدر کے دورہ سے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں زیادہ قربت آئی ہے۔ پاکستانی وفد جس میں حکومت اور اپوزیشن کے سنیٹر شامل تھے، کی قیادت مشاہد حسین نے کی۔ سنیٹر مشاہد حسین نے آذربائیجان کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نوگورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی وفد میں سنیٹر مشاہد حسین سید کے علاوہ سنیٹر نزہت صادق، سنیٹر فرحت اللہ بابر، سنیٹر ثمینہ عابد اور سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن