• news

کراچی: میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

کراچی (آن لائن) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں شکار کر رہے تھے جنہیں پکڑ کر لانچیں تحویل میں لے لی گئیں۔ تمام بھارتی ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن