• news

رتو ڈیرو: تیز رفتار وین کی زد میں آ کر بس سٹاپ پر کھڑے 3 افراد جاں بحق

لاڑکانہ(آن لائن) لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں تیز رفتار وین کی زد میں آ کر کچلنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں کراچی جانے والی تیز رفتار وین کی زد میں آ کر بس سٹاپ پر کھڑے 3 افراد منور‘ غلام رسول اور شعیب سومرو جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیم نے تینوں زخمی افراد کو تحصیل رتو ڈیرو ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن