کراچی: سی پی ایل سی نے نعشوں کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرا دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سی پی ایل سی نے نعشوں کی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نعشوں کی شناخت کا سسٹم سی پی ایل سی، نادرا اور ایدھی سنٹر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے بتایا کہ نامعلوم نعش کی شناخت کیلئے اسکے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے۔ فنگر پرنٹس نادرا سے تصدیق کرائے جائیں گے۔ مرنے والے کی شناخت اور اسکے گھر والوں کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔