• news

افغانستان میں القاعدہ کے بڑے کیمپ پر حملہ کر کے 160 افراد ہلاک کردبا

کابل (این این آئی) افغانستان میں امریکی فوج کا القاعدہ کے تربیتی کمپوں پر حملہ، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 14 سال سے جاری افغان جنگ کے دوران سامنے آنے والے سب سے بڑے کیمپ ہیں۔موقر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق جنرل جان کیمبل نے کہا کہ اس حملے میں القاعدہ کے 160 کارندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن 11 اکتوبر کو کیا گیا اور اس میں افغانستان کی پاکستان کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع 80 مربع کلومیٹر تربیتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال ہے کہ یہ تربیتی کیمپ ایک سال سے یہاں موجود تھے۔مذکورہ علاقے میں امریکہ نے درجنوں فضائی کارروائیاں کیں اور اْن میں سپیشل فورسز آپریشنز کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ اس نئے انکشاف سے 14 سال سے جاری جنگ میں شدت پسندوں کو ڈھونڈنے اور انہیں نشانہ بنانے میں امریکی فوج کی قابلیت پر سوالات اٹھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن