• news

شاہدرہ: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق، شوہر زخمی

لاہور/ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شاہدرہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور انکے بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی ہلاک اور شوہر زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی حافظ عرفان اپنی بیوی رخسانہ اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شاہدرہ جا رہا تھا جب وہ بارہ دری روڈ بیگم کوٹ کے قریب پہنچے تو تیزرفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس کے باعث حافظ عرفان کی بیوی رخسانہ بی بی اور ایک ماہ کی شیرخوار بچی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ چار سالہ بیٹا بچ گیا۔ عرفان معمولی زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ شاہدرہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی عرفان کے گھر کہرام مچ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور شرافت کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔ کارروائی کرانے سے انکار پر پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور ٹرک ڈرائیور کو بھی رہا کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن