کوئٹہ: پولیس کی حراست میں قیدی جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نصیرآباد کے پولیس تھانہ خان کوٹ میں پولیس کی حراست میں قیدی جاں بحق، ورثا کا پولیس کے خلاف احتجاج، تشددکرکے قتل کرنے کا الزام، جاں بحق ہونے والے شخص کے جسم پر کسی قسم کے تشددکا نشان موجود نہیں تھے اور قیدی کی ہلاکت طبیعت خراب ہونے کے باعث ہوئی، میڈیکل افسر خان کوٹ ۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ خان کوٹ میں چوری کے الزام میں بند قیدی سلطان احمد کٹوہر مبینہ طور پر طبیعت خراب ہونے کے باعث پولیس حراست میں جاں بحق ہوگئے جنھیں فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کے سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا ٹراما سینٹرکے انچارج ڈاکڑایاز جمالی نے بتایا مقتول کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ہے اور اس کے جسم پر کسی بھی قسم کے تشددکا نشانات نہیں تھے۔ایس ایچ او ہزار خان عمرانی نے میڈیا کو بتایا قیدی کی گزشتہ روز اچانک بلڈ پریشر لو ہونے کے باعث بخار ہوا تو اسے فوری طور پر ڈیرہ مرادجمالی کے ہسپتال پہنچایا جارہا تھاوہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔قیدی کے ورثا نے ڈیرہ مرادجمالی کے سول ہسپتال میں ایس ایچ او خان کوٹ اور پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ قیدی کی اہلیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے بتایا گزشتہ روز میں جب اپنے شوہر سے ملنے خان کوٹ پولیس تھانہ گئی تو وہاں پر مجھے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دیا گیا اور ایس ایچ او نے مجھ سے چالان کرنے اور رعایت برتنے کے لئے بھاری رقم بھی طلب کی تھی جس میں سے کچھ رقم ادا بھی کردی گئی تھی اور میرے شوہر کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کردیا ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس سے فوری نوٹس لیکر انکوائری کراکر ہمیں انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔