• news

فیصل آباد: شکایات لے کر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے پاس گئے دفتر کا دروازہ نہ کھولا گیا، تحریک انصاف کا الزام

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی، لڑائی جھگڑے اور ریاستی مشینری کے استعمال کرنے کی شکایات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر الیکشن کمشن نے ہم سے ملاقات کرنے کے لئے اپنے دفتر کا دروازہ بھی نہیں کھولا اور شکایات پر مبنی درخواستیں لینے کی بجائے ٹال دیا کہ کل آئیں۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن ڈسٹرکٹ ریٹننگ افسر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے رہے لیکن ڈی او آر نے اپنے دفتر کا دروازہ بھی نہ کھولا اور پیغام بھیجا کہ کل تحریک انصاف کے ممبران کو بلاکر مسئلہ کردیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن