سراج الحق کی دعوت پر قبائلی علاقوں کے حوالے سے اے پی سی آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی دعوت پر قبائلی علاقوں کے مسائل پر کل جاعتی فاٹا کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمن، آفتاب احمد شیرپائو، محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی خان، اقبال ظفر جھگڑا، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ کل جماعتی کانفرنس میں قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے سیاسی و آئینی اصلاحات سے متعلق اعلامیہ کا اعلان کیا جائے گا۔