قلات: ایک سال قبل حیدرآباد سے اغوا ہونے والی خاتون بچی سمیت بازیاب
کوئٹہ (بیور رپورٹ) قلات کے علاقہ جاہان سے ایک سال قبل حیدرآباد سندھ سے اغوا ہونے والی خاتون بچی سمیت بازیاب ہو گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فرزانہ کو ایک سال قبل اسکی خالہ نے دھوکہ سے پیپسی کی بوتل میں نشہ آور چیز پلا دی۔ جب وہ ہوش میں آگئی تو اسے ڈیرہ مراد جمالی کے نیازو نامی شخص کے ہاتھوں فروخت کر چکی تھی۔ ایک مہینے تک نیازو نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور جوہان کے رہائشی ترک علی نامی شخص کو تین لاکھ کے عوض فروخت کر دیا۔ ترک علی نے مغوی فرزانہ سے زبردستی شادی کی۔ جب مذکورہ خاتون کو موقع ملا تو وہ گھر سے فرار ہوکر سکیورٹی فورسز کے پاس پہنچ گئی جسے سکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد قلات لیویز کے حوالے کر دیا۔