اسلام آباد، جسٹس مقبول باقر کے سکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار زخمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ ریڈیو پاکستان چوک پر پیش آیا۔