• news

طالبان طویل جنگ لڑنے کی پوزشن میں ہیں افغان حکومت کو مزاکرات سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان حکومت کوطالبان سے جنگ یا مذاکرات کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا ،پاکستان امن مذاکرات کے سلسلے میں ’’سہولت کار‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اورپاکستان کا افغانستان کے مسئلے اور وہاں امن وامان کے قیام کے لیے شروع کردہ مفاہمتی عمل پر واضح موقف ہے، ہم امن مذاکرات کے سلسلے میں ’’سہولت کار‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان طالبان افغانستان پر قبضہ تونہیں کرسکتے مگرایسا لگتاہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اوراس کا افغانستان کے امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔اس لئے اب افغان حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مزید جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے یا پھر طالبان کے ساتھ مسائل کاحل مذاکرات سے نکالنا چاہتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن