• news

کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: اعجاز چودھری

لاہور ( خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کے سیاسی مشیر اعجازاحمدچوہدری نے فیصل آباد اور ننکانہ میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے ، ان واقعات کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت اور پولیس پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیںگے۔بلدیاتی انتخابات میں پولیس نے سرکاری امیدواران کو کامیاب کروانے میں اپنا پورا کردار اد اکیا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے غنڈہ گردی کے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، خیر پور میں ظلم و بربریت کا واقعہ سندھ کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن