عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتیں مل کر کردار ادا کریں: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیاستدان عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں، انتقامی سیاست کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتیں مل کر کردار ادا کریں، بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں۔ اپنے ووٹ کی طاقت صحیح استعمال کرنا جانتے ہیں۔