• news

جنرل ہسپتال کے نیورو سرجن اور ماہر امراض جلد ہر سوموار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں مریضوں کا علاج معالجہ کریں گے

لاہور (نیوزرپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال کے سپیشلسٹ نیورو سرجن اور امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر ہر سوموار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں مریضوں کا علاج معالجہ کریں گے۔ نیز پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ٹیلی کمیونیکیشن وڈیو کی مدد سے قصور ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے پوسٹ گریجویٹس اور کنسلٹنٹس کی لاہور جنرل ہسپتال کی طرف سے پیشہ وارانہ رہنمائی اور علاج معالجے میں مدد کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے ۔ اس امر کا فیصلہ کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت ایل جی ایچ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میںکیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن