• news

بلدیاتی انتخابات میں حکمران جیت گئے‘ جمہوریت ہار گئی: حامد سرور

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد سرور نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتیجہ نے ہر کسی کو حیران و پریشان کر دیا۔ حکمران جیت گئے اور جمہوریت ہار گئی۔ صوبائی وزیرقانون کے ڈیرے سے فائرنگ کے نتیجہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب کی صوبائی حکومت غنڈہ گردی اور کشت و خون میں ملوث اپنے حامیوں کو لگام دینے میں ناکام ہو گئی۔ دھاندلی کرنے والے اپنے کام میں بہت ماہر جبکہ روکنے والے اناڑی ہیں۔ پی ٹی آئی کا مقابلہ حکمرانوں کی چمک اور سرکاری انتظامیہ کے ساتھ تھاجو شاید قانون سے ماورا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن