• news

سی پی ایس پی کے سپروائزر زیرتربیت ڈاکٹرز کی موثر نگرانی کریں:پروفیسر ظفراللہ چوہدری

لاہور(پ۔ر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سینٹر پر تین روزہ جاری بین الاقوامی اے ٹی ایل ایس کورس اختتام پذیر ہو گیا جس میں صوبہ بھر سے سول اور آرمی کے اداروں کے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔سی پی ایس پی نے اس کورس کو سپروائزرز کے لئے لازمی قرار دیا تاکہ طلبہ کی موثر نگرانی کر سکیںاور اے ٹی ایل ایس کورس کے لاگو ہونے سے معیار تربیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کہا کالج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپروائزرز کو بیرون ملک خدمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر بتایا کہ جدید ای لاگ سسٹم کا نفاذ موثر مانیٹرنگ میں مدد دے گا۔ اے ٹی ایل ایس کورس کے اختتامی اجلاس میں پروفیسر کامران خالد خواجہ، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسرسید اصغر نقی، پروفیسر رضوان سمیت دیگر سینئر انسٹرکٹر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن