انتخابات کے پرامن انعقاد پر ریاستی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخاباب کے پرامن انعقاد پر پنجاب حکومت،الیکشن کمیشن سمیت تمام ریاستی ادارے اورعوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔اختیارات اللہ کی طرف سے عطاء کردہ امانت ہیں،کامیاب ا مید وا ر انسانی فلاحی وبہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ ر کھیں ۔ انسانیت کی بے لوث خدمت اسلامی تعلیمات کاحصہ ہے۔امیدہے کہ نومنتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرزاپنے وعدوں اورمنشورکے مطا بق ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے اپناکردار ادا کریں گے۔