• news

الخدمت فائونڈیشن کے صدر کا چترال کا دورہ‘ زلزلہ متاثرین میں خیمے‘ ترپال‘ راشن‘ کمبل‘ گرم کپڑے اور دیگر سامان تقسیم کیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے چترال کا دور کیا اور الخدمت فائونڈیشن کی ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔چترال اور گردونواح کے دورے کے دوران انہوں نے زلزلہ متاثرین میں خیمے‘ ونٹر پیکیج‘ خشک راشن اور گرم کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سردی کی شدت میں اضافے سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن زلزلہ متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن