• news

لبنان: منشیات سمگلنگ کے الزام میں سعودی شہزادہ گرفتار

بیروت (بی بی سی اردو) لبنان میں بیروت کے ہوائی اڈے پر ایک ہفتے قبل نشہ آور گولیوں کی ایک ریکارڈ کھیپ پکڑے جانے کے بعد سعودی عرب کے ایک شہزادے اور دیگر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی شہزادے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن انھیں اور چار دیگر سعودی شہریوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دو ٹن وزنی منشیات کی گولیاں ’کپٹاگن‘ ایک نجی طیارے پر لادی جا رہی تھیں۔ 9 افراد کے خلاف اس مقدمے میں ملوث تین لبنانی اور دو سعودی شہری مفرور ہیں اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ منشیا ت کی یہ گولیاں جن میں کیفین اور ’ایمفیٹا مائن‘ ہوتی ہے مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن