• news

افغانستان سے کرم ایجنسی میں 3 مارٹر گولے فائر، خاتون زخمی، پاکستان کا احتجاج

کرم ایجنسی(نامہ نگار ) افغان صوبہ پکتیا سے فائر کئے گئے 3 مارٹر گولے کرم ایجنسی میں گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیٹکل ایجنٹ کرم امجد علی خان نے کہا ہے کہ حملے کے حوالے سے افغانستان حکومت و انتظامیہ سے رابطہ کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔ معاملے کو سفارتی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پکتیا کی تحصیل شہرونو کے علاقے ڈھنڈا پھٹان میں قائم افغان نیشنل آرمی بیس (ازمروں کور) نامے بیس سے پاکستان پر تین ماٹرگولے فائر کئے گئے جو کرم ایجنسی کی آبادی والے علاقہ غوزگڑھی میں آگرے جس کے نتیجے میں بی بی خوا زوجہ جواد گل زخمی ہوئی اور گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے حوالے سے افغانستان صوبہ پکتیا پولیس چیف بہرام جان جاجی نے رابطہ کرنے پر بتا یا نامعلوم شدت پسندوں نے پاکستانی حدود میں پہاڑی علاقے سے افغان نیشنل آرمی بیس پر بی ایم راکٹ سے حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں مارٹر گولے پاکستانی علاقے میں جاگرے جس کا ہمیں افسوس ہے اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی بھی ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
کرم ایجنسی/ مارٹر گولے

ای پیپر-دی نیشن