آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 6 نومبر تک ملتوی
راولپنڈی (صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی اور استغاثہ کے گواہ کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔پیر کو آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہ ہو سکے، استغاثہ کے گواہ احمد جواد مرزا عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت6 نومبر تک ملتوی کر دی۔