• news

فیصل آباد: عامر شیر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کر دی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی نے فیصل آباد بلدیاتی انتخابات میں شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی۔ بالٹی کے نشان پر انتخاب لڑنے والے عامر شیر نے آر پی او کو درخواست جمع کرائی۔ جب کہ شیر علی ضابطہ اخلافق کی خلاف ورزی پر جوابدہی کیلئے آج کمشن میں پیش ہوں گے۔ عابد شیر اور ایم پی اے طاہر جمیل کو الیکشن کمشن نے طلب کیا تھا۔ وفاقی وزیر عابد شیر، انکے والد چودھری شیر علی، سابق ایم پی اے خواجہ اسلام، ایم پی اے طاہر جمیل انتخابی خلاف ورزی پر آج الیکشن کمشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ الیکشن کمشن نے ڈی آر او، ڈی سی او اور سی سی پی او فیصل آباد کو بھی طلب کر لیا چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی صدارت میں 4 رکنی کمشن کیس کی سماعت کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن