چھ سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہو سکا صرف 33 فیصد کام مکمل کیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) چھ سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر پیش رفت دیکھنے میں نہ آ سکی۔ 112 موضع جات میں سے صرف 33 کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا سکا۔ 2009ءمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد مشترکہ طور پر اس پر کام شروع کیا تھا۔اور پروجیکٹ 2013ءمیں مکمل کیا جانا تھا۔ تاہم کئی مرتبہ توسیع کہنے کے باوجود کام کا صرف 30 فیصد حصہ مکمل کیا جا سکا۔
لینڈ ریکارڈ