• news

سیالکوٹ:50 سے زائد وارداتیں کرنےوالے 2 لڑکوں سمیت 10 ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ پولیس نے 15، 16 سالہ دو لڑکوں سمیت 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین گروہوں کے 10 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے دونوں لڑکوں کو ہتھکڑیاں لگا کر میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی ،موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔ڈی ایس پی صدر سرکل عرفان الحق سلہریا نے پریس کانفرنس کے دوران انکشا ف کیا۔کہ ملزمان کو تھانہ صدر اور تھانہ اگوکی پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں دو ملزموں کا تعلق ضلع نارووال سے ہے اور باقی ملزم ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں ۔ ڈی ایس پی کے مطابق ننھا گینگ کے سرغنہ ارشاد عرف شادو اور اس کے دو ارکان محمود اور غلام عباس جبکہ دوسرے گروہ ننھا گینگ کے سرغنہ غلام مصطفی عرف ننھا اور اس کے گروہ کے تین ارکان فلک شیر، حسن بصری اورعلی رضا کو تھانہ اگوکی پولیس نے جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ عبدالرحمن چھوٹو اور غلام مصطفی اور دیگر کو گرفتار کیا۔ ان ارکان سے دوران تفتیش پولیس نے ڈکیتی وچوری کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا اور ان کے قبضہ سے 5لاکھ روپے کی مسروقہ نقدی ، پانچ موٹرسائیکلیں ، 7موبائل فون اور ناجائزاسلحہ برآمدکر لیا تمام ملزموں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے جب لڑکوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بے گناہ ہےں۔
10 ملزم گرفتار

ای پیپر-دی نیشن