• news

حکومت نے میڈیا سیل کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، مزید سٹاف اور رقم طلب

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے سٹرٹیجک میڈیا کمیونیکیشن سیل کے آپریشن اور دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابتدائی طور پر میڈیا سیل کو پندرہ افراد کا سٹاف دیا گیا‘ مزید سٹاف اور رقم طلب کر لی۔اور اس کو رواں سال بیس ملین روپے کا بجٹ دیا گیا تاہم حال ہی میں وزارت اطلاعات نے میڈیا سیل کی سٹاف کی تعداد اڑتیس تک بڑھانے کے لئے وزیراعظم کی منظوری طلب کی ہے اور آپریشن لاگت کیلئے مزید دو ملین روپے بھی مانگے ہیں ۔
میڈیاسیل

ای پیپر-دی نیشن