• news

برطانیہ نے مشرق وسطی میں مستقل فوجی اڈا قائم کرنے کا کام شروع کردیا

لندن (این این آئی+صباح نیوز) برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں 1971 کے بعد پہلی مرتبہ مستقل فوجی اڈا قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور بحری افسران نے شرکت کی۔¾بحرین کے مینا سلمان پورٹ پر ایچ ایم ایس جوفیر نامی اڈے کی تعمیر کا مقصد برطانیہ میں تعینات رائل نیوی کی مدد کرنا ہے۔فلپ ہیمنڈ نے کہاکہ اڈے کے قیام سے خطے میں بہتری کے لیے برطانیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، ’بحرین میں برطانیہ کی رائل نیوی کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ مستقبل میں نہر سوئز کے مشرق میں برطانیہ کی مستقل موجودگی کو یقینی بنایا جائے ¾برطانیہ خلیج فارس کی ریاستوں میں تبدیلی کےلئے مدد کررہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک کے میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ گہرے اور مضبوط تعلقات استوار ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بین الاقومی ادارہ برائے تزویراتی مطالعات کے زیر اہتمام مباحثے کے موقع پر العربیہ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات حسب ِمعمول جاری ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن