واپڈا متاثرین منگلا ڈیم کے حل طلب معاملات کو یکسو کرے: وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کے استحکام ومعاشی خوشحالی کے لیے وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے واپڈا متاثرین منگلا ڈیم کے تمام حل طلب معاملات کو یکسو کرے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ پاکستان ہمارے نظریے عقیدے کاحصہ ہے پاکستان کے استحکام وخوشحالی کے لیے کشمیر ی آئندہ بھی قربانیاں دیتے رہیں گے۔