صدر ممنون حسین نے جسٹس سجاد علی شاہ کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی بیرون ملک رخصت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ کو سندھ ہائیکورٹ کا قائمقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔قانون، انصاف و انسانی حقوق ڈویژن کی سمری پر صدر نے چیف جسٹس فیصل عرب کے 6 سے 9 نومبر 2015ءتک ابوظہبی کے نجی دورے پر رخصت کے دوران جسٹس سجاد علی شاہ کو عدالت عالیہ کا قائمقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔
صدر/ منظوری