• news

8 ماہ بعد پی ایس او کے بورڈ آف منیجمنٹ کا تقرر‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(خبرنگار) 8 ماہ بعد پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کا تقرر کردیا گیا ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کےا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق دوماہ قبل وزیراعظم سیکرٹریٹ کو پی ایس اے کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کی سمری ارسال کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری دیدی ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پٹرولیم، ایم ڈی پی ایس او،وزیراعظم کے مشیرڈاکٹر مصدق ملک اور وفاقی سیکرٹری وزارت پلاننگ حسن نواز تارڑ شامل ہیں۔ بورڈ آف مینجمنٹ میں ڈی جی آئل وزارت پٹرولیم ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ اور ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل زاہد میر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پی ایس او

ای پیپر-دی نیشن