چھٹی مردم شماری اگلے سال مارچ میں ہوگی، تیاریوں کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ڈائریکٹر ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ چھٹی مردم شماری کی تیاریوں کےلئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ مردم شماری پر مجموعی طور پر ساڑھے 14ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ پاک فوج کی خدمات میں لی جائیں گی ۔ مردم شماری مارچ 2016ءمیں ہو گی۔ وہ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھی‘دالوں ‘ ٹماٹر کی قیمتوں میںاضافہ ہوگیا۔دال ماش 15عشاریہ53 فیصد اور دال چنا 5عشاریہ 42 فیصد مہنگی ہوئی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 33عشاریہ 96 فیصد کا اضافہ، آلو 9.85، پیاز 5.46،بیسن 4.38، ریڈیمیڈ گارمنٹس 2.13 فیصدمہنگائی ہو گئیں جبکہ ایک ماہ کے دوران مرغی 8.56فیصد، انڈے 3.93 فیصد، چینی 3.73 فیصد اور چاول 3.55 فیصد سستے ہوئے۔