بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کر دے : نیپالی وزیراعظم کا انتباہ
نئی دہلی/ کھٹمنڈو (آئی اےن پی+ نوائے وقت رپورٹ)بھارتی وزےراعظم نرےندر مودی نے نےپالی ہم منصب کے پی شرما کو ٹےلی فون کےا اس دوران نےپالی وزےراعظم نے اپنے اندرونی معاملات مےں مداخلت پر مودی کو کھری کھری سنادےں اور وراننگ دےتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کردے،اس سے قبل بھارت نے الزام عائد کےا تھاکہ نیپالی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے بھارتی شہری ہلاک ہوگےا۔ نےپالی وزےراعظم بھارتی ہم منصب پر برس پڑے اور کہاکہ بھارت ہمارے ملک میں سیاسی جماعتوں کو کیوں اکسا رہا ہے اور نیپال میں احتجاج کرنے والوں کی پشت پناہی کیوں کی جارہی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے بھارت‘ نےپال سرحد پر موجود دو اہم راستوں کو بند کر دیا تھا اور جس سے اہم سپلائی لائن متاثر ہوئی۔پولیس نے سرحد پر ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔نیپال کے جنوبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے آئین میں انھیں کنارے پر رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان اگست سے جاری جھڑپوں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کو سر پر گولی لگی اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گذشتہ دو ماہ کے دوران ہزاروں ٹرک بھارت سے نیپال نہیں جا پائے تھے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر پیر کی صبح اس وقت چھاپہ مارا جب لوگ ابھی بیدار بھی نہیں ہوئے تھے، انھوں نے خیموں کو ہٹا دیا اور ٹرکوں کو نیپال سے روانہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب بعض مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے ان کے خلاف لاٹھی کا استعمال کیا اور رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے قوت استعمال کی۔