ریحام خان نے میڈیا ہائوسز سے انٹرویوز اور کتاب لکھنے کی آفرز پر معذرت کر لی
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فی الحال برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہائوسز سے انٹرویوز اور کتاب لکھنے کی آفرز پر معذرت کر لی ہے۔ ریحام خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان سے برطانوی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہائوسز کی جا نب سے رابطہ کیا جا رہا ہے کہ شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے‘ ریڈیو یا اخبارات پر انٹرویوز کی لاکھوں پائونڈز کی مد میں پیشکش کی گئی ہے جس پر ریحا م خان نے تمام اداروں سے فی الحال معذرت کر لی ہے کیونکہ ابھی وہ ذہنی طور پر شدید پریشان ہیں اور پریشانی کم کرنے کیلئے لندن میں اپنے بچوں اور دوستوں کیساتھ وقت گزار رہی ہیں۔