• news

انتظامیہ کی غفلت :خاتون نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے احاطے میں بچے کو جنم دیدیا

لاہور (نیوز رپورٹر) لیڈی ولنگڈن انتظامی ڈاکٹروں کی عدم توجہ اور بروقت داخل نہ کرنے پر شرقپور کی رہائشی خاتون نے ہسپتال کے احاطے میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔ بتایا گیا ہے کہ شرقپور کی رہائشی خاتون ریشماں کو زچگی کی حالت میں لیڈی ولیگڈن ہسپتال لایا گیا جہاں پر انتظامی عملے نے ہسپتال کا کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی وارڈ میں داخلے سے روکدیا حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ریشماں زچگی کی حالت میں کارڈ بنوانے چل پڑی جہاں راستے میں ہی اس نے بچے کو جنم دیدیا۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین نے اس صورتحال پراحتجاج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے متاثرہ ماں کو دو گھنٹے بعد ہسپتال میں داخلہ دیا۔ اس حوالے سے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے دو انکوائری کمیٹیاں تشکیل دیدیں ہیں ایک کمیٹی لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے پروفیسر ارشد چوہان کی سربراہی میں دی گئی ہے جبکہ ایک کمیٹی محکمہ صحت پنجاب ڈپٹی سیکرٹری اور ایک ٹیچنگ ہسپتال کی گائنا گالوجسٹ کی سربراہی میںبنائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں حاملہ خاتون کو گائنی وارڈ میں داخلہ نہ دینے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ نے خاتون کو داخل نہ کرنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن