چینی نائب صدر کا دورہ کابل، متعدد معاہدوں پر دستخط
کابل (رائٹرز) چینی نائب صدر لی یوآن چائو نے افغانستان میں انفراسٹرکچر اور سکیورٹی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ کابل میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں چینی نائب صدر نے کہاکہ چین اس برس کابل میں مکانات کی تعمیر کے لئے 79ملین ڈالر رقم فراہم کرے گا۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ وہ افغانستان میں مواصلات کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر افغان صدر نے کہاکہ 79ملین ڈالر کی رقم سے کابل میں 10ہزار رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک امن اور استحکام چاہتے ہیں لیکن ہمیں علاقائی اور عالمی دہشت گردی کا خدشہ رہتا ہے۔