لوگ آپکو دھوکاکیوں دے جاتے ہیں:صحافی‘ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پر شرم آنی چاہئے:عمران کا اظہار برہمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریحام خان سے علیحدگی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ خودمردم شناس ہیں، آپکو ذاتی اور سیاسی زندگی میں لوگ دھوکا کیوں دے جاتے ہیں؟ جس پر عمران برہم ہو گئے اور کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ ہر معاشرے کی ایک تہذیب ہوتی ہے اور ہر انسان کے آداب ہوتے ہیں۔ ہر انسان کے اندر کچھ شرم ہوتی ہے۔