الیکشن کمشن کا اہم اجلاس آج ہو گا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اہم اجلاس(آج) ہو گا۔ اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے الیکشن کمشن کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا بھی پوچھا جائے گا اور صوبوں کی درخواست پر حساس پولنگ سٹیشنوں پرفوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔