جمبر: عوامی تحریک کے کارکن پر تشدد کا الزام‘ آصف نکئی اور بیٹے سمیت 25 افراد کے خلاف مقدمہ
جمبر (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ صدر پتوکی میں سردار محمد آصف نکئی‘ ان کے بیٹے اویس نکئی سمیت 5 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں محمد اصغر سکنہ موضع ڈوبہ پتوکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سردار محمد آصف نکئی‘ عابد سیٹھی‘ حافظ محمد قاسم‘ آصف بھٹی 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 472/15 بجرم 472/15 بجرم 452/324۔ 337L2/148-149 درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن سردار آصف نکئی نے عوامی تحریک کے امیدوار محمد اصغر کو تھپڑ مارا جس پر گالم گلوچ اور ہاتھاپائی تک بات پہنچ گئی جبکہ الیکشن کے دوسرے روز آصف نکئی موضع ڈوبہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور گھر میں گھس کر محمد اصغر کو شدید زدوکوب کیا۔