سندھ کے 15 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا شیڈول تیار
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا شیڈول تیارکر لیا۔ سندھ کے 15اضلاع میں پولنگ 19نومبر کو ہو گی، سندھ میں 7662 پولنگ سٹیشنز پر 23437 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ 23437 پولنگ آفیسر اور 7662 پریذائیڈنگ آفیسر تعینات ہوں گے۔ سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ 19نومبرکو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے سندھ میں پولنگ شیڈول تیا ر کر لیا ہے جس کے مطابق نوابشاہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، دادو، جام شورو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول سمیت پندرہ اضلاع میں پولنگ 19نومبرکو ہو گی اور سندھ میں 7662 پولنگ سٹیشنز پر 23437 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔