• news

ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کونسلر نوید کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، ابھی جرم ثابت نہیں ہوا: ریٹرننگ افسر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کونسلر نوید طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر شاہد کاٹھیا نے کہا ہے کہ نوید طاہر یو سی 124کے وارڈ نمبر 6سے کونسلر کی نشست پر کامیاب ہوئے۔ کونسلر نوید طاہر پر ڈکیتی کا الزام ہے، ابھی جرم ثابت نہیں ہوا۔ نوید طاہر ملزم ہے، مجرم نہیں بنے، اس لئے کامیابی کا نوٹیفکیشن نہیں روک سکتے۔ نوید طاہر کو کم از کم 2سال سزا ہونے پر ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن