• news

ایسا نہ ہو ایدھی خاندان جیسی محبت نہ ملنے پر گیتا پھر پاکستان جانے کا مطالبہ کرے: سلمان خان

لندن (نیٹ نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان چاہتے ہیں کہ پاکستان سے بھارت واپس آنے والی لڑکی گیتا جب اپنے والدین سے مل لے تو پھر وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ سماعت اور گویائی سے محروم گیتا کی پاکستان سے بھارت واپسی تو ہوگئی ہے، لیکن اب تک وہ اپنے حقیقی خاندان کی شناخت نہیں کرسکی۔ میں چاہتا ہوں کہ گیتا کو اپنا خاندان جلدی مل جائے۔ اسکے ساتھ انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جس قدر محبت بلقیس ایدھی اور انکے بیٹے نے گیتا کو دی ہیں اتنی ہی محبت اسے اپنے اہل خانہ سے بھی ملے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسے اتنی محبت نہ ملے اور وہ یہاں سے واپس جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔ سلمان نے بلقیس ایدھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں انکا دل و جان سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے گیتا کو اتنی اچھی طرح رکھا۔ انہوں نے لڑکیوں کے عدم تحفظ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا اگر کوئی ایسی بچی کھو جاتی ہے، تو اسکا حال برا ہوتا ہے۔ ایسی بہت ساری گمشدہ لڑکیاں سمگلنگ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن