• news

نیب کا خواجہ علقمہ کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی خواجہ علقمہ کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کرپشن کی بروقت اطلاع نیب کو کیوں نہیں پہنچائی گئی، ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کا لاہور کیمس کھولنے کیلئے نہ تو یونیورسٹی سنڈیکیٹ سے اسکی منظوری لی گئی اور نہ ہی ایچ ای سی سے این او سی لیا گیا، 960ملین کا فراڈ کیا گیا ہے اور طلباء کو مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کی گئی ہے، زرائع کے مطابق کیمپس کھولنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری لینے کی چال چلی گئی جبکہ وہ اسکی مجاذ اتھارٹی ہی نہیں ہیں بلکہ مجاذ اتھارٹی گورنر ہے ، زرائع کے مطابق اس معاملے کی شکایت نیب کو کسی متعلقہ ادارے کی جانب سے نہیں پہنچائی گئی اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ متعلقہ اداروں نے نیب کو اسکی خبر کیوں نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن