نومنتخب بلدیاتی نمائندے بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مخصوص سیٹوں پر کونسلرز کا چنائو کریں گے
لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد مخصوص سیٹوں پر کونسلروں کے چنائو کیلئے ووٹ دیں گے۔ لاہور کی ہر یونین کونسل کے 8 ممبران اپنے 5 ساتھی ممبران 2 خواتین کونسلر‘ ایک اقلیتی‘ ایک یوتھ اور ایک مزدور (کسان) کونسلر کا چنائو کریں گے جس کیلئے الیکشن کمشن باقاعدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا جس کے بعد ریٹرنننگ افسروں کے پاس امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور پھر ’’پولنگ‘‘ ہوگی جس میں 2192 منتخب کونسلر مخصوص نشستوں پر اپنے 1370 ساتھیوں کا چنائو کریں گے۔