• news

ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری پر درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، کمشن کے اختیارات لامحدود نہیں ہوتے: وکیل پنجاب حکومت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کے بارے میں مختلف درخواستوں پر سماعت کل پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بارے میں حکومتی موقف پیش کیا جس کے مطابق کمیشن کے سربراہ کو آئینی کے تحت لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔ کمشن کی تشکیل کیلئے جو ضابطہ اور قواعد ترتیب دیئے جاتے ہیں انہیں کے تحت کمیشن کے سربراہ نے اپنی کارروائی کرنی ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن