راولپنڈی: ڈینگی وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈینگی وائرس کے حملے نے ایک اور شخص کی جان لے لی‘ ہولی فیملی ہسپتال میں لایا جانے والا ڈینگی کا مریض 50 سالہ ملک سعید گزشتہ روز تمام ترکوششوں کے باوجود دم توڑ گیا۔ اس طرح ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔